تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر رہی ہے


پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام کے لئے بل لانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی وزرا کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وزرا ارکان اسمبلی نے ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ کے قیام، 104 ارب روپے علاقے کی ترقی کے لئے مختص کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر طویل غور و فکر کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف اپنے انتخابی وعدے، پارٹی منشور کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کا بل پنجاب اسمبلی میں لائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی اسمبلی میں بل پیش کرنے کے فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا فرض پورا کریں گے۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی نے ساتھ دیا تو صوبہ بن بن جائے گا۔ مخالفت کی صورت میں دونوں بڑی جماعتیں ایکسپوز ہوجائیں گی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں صوبہ بہاولپور کی بحالی کا معاملہ بھی زیربحث رہا تاہم اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملتان یا بہاولپور صوبہ تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے مل بیٹھ کر یہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا، لیکن اپوزیشن جماعتوں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو صوبہ پر سیاست کرنے کا موقع پر نہ دیا جائے اور انہیں اپنی وکٹ پر لانے کے لئے جنوبی پنجاب صوبہ کا بل اسمبلی میں پیش کیا جائے۔

اگر (ن) پیپلز پارٹی بل کی حمایت کریں گی تو صوبہ کے قیام کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ بعدازاں قومی اسمبلی میں قرارداد لائی جائے گی۔ بالفرض اپوزیشن جماعتیں مخالفت کرتی ہیں تو انہیں بے نقاب کیا جائے گا۔ تحریک انصاف دونوں صورتوں میں کامیابی حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ یہ موقع ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

صوبہ بن جاتا ہے تو تحریک انصاف کے کریڈٹ پر بہت بڑی کامیابی ہوتی اور آئندہ الیکشن جیتنے میں مدد ملے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت پر صوبہ نہ بن سکا تو بھی تحریک انصاف کو اسمبلی میں بل پیش کرنے کا سیاسی فائدہ ضرور ہوگا جسے ووٹ بینک میں تبدیل کیا جاسکے گا اور مخالفت کرنے والی جماعتوں کے لئے سرائیکی خطہ میں آئندہ الیکشن لڑنا مشکل ہو جائے گا۔

دونوں صورتوں میں تحریک انصاف فائدے میں رہے گی، صوبہ نہ بننے کی صورت میں تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں عوام سے دو تہائی اکثریت کے لیے ووٹوں کی اپیل کرے گی تاکہ صوبہ بنایا جا سکے۔

اجلاس میں وزرا ، ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان، بہاولپور سیکرٹریٹ کے قیام سے ایک ہزار نئی آسامیاں پیدا ہوں گی لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ماضی کی حکومتوں نے صرف وعدے اور دعوے کیے ۔ سیکرٹریٹ کے قیام سے ہم لوگوں کو باور کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے نئے صوبے کے لئے عملی اقدامات کا مظاہرہ کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments