پاکستان کا بھارت کیخلاف سخت سفارتی وجوابی جنگی اقدام کا فیصلہ


\"pak

کراچی: پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافے کے بعد مودی حکومت کے عزائم کوناکام بنانے سخت ترین سفارتی و جوابی جنگی اقدام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس اقدام کے تحت اگر بھارت نے ان خلاف ورزیوں کوختم نہ کیا تو عالمی برادری کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے بعد اپنے دفاع کے آپشن کے طور تینوں محاذوں پرفاسٹ ٹریک جنگی حکمت عملی کے تحت بھارتی عزائم کو نیست ونابوت کردیا جائے گا اوربھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا جواب جدید ترین جنگی ٹیکنالوجی سے دیاجائے گا۔

وفاقی حکومت کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو واضح سفارتی پیغامات بھیجنے کے بعد مودی سرکار اپنے عزائم سے باز نہیں آرہی اورعام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہبھارتیخلاف ورزیوں اورعام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافے سے متعلق ہنگامی بنیاد پراقوام متحدہ، پورپی یونین اور تمام ممالک کی حکومتوں کودوبارہ آگاہ کیا جائے گااور مطالبہ کرے گا کہ بھارت کو ان خلاف ورزیوں سے روکا جائے۔وزیراعظم نے اس سلسلے میں دفتر خارجہ کو رابطے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی مداخلت کے بعد بھی اگر مودی حکومت اپنے عزائم سے باز نہیں آئی تو پھر پاکستان ہر محاذ پر بھارت کو سخت ترین جواب دے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ، امریکا، چین سمیت اہم ممالک نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی موجودہ پالیسی پر نظر ثانی کرے اور مسائل کو مذاکرات سے حل کرے۔ بھارت اس صورتحال سے باز نہ آیا توپھر عالمی سطح پر مودی حکومت کو مختلف پاپندیوں یا مشکلات کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری پر واضح کیا ہے وہ بھارت سے کشیدگی نہیں چاہتا ہے ۔مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے تاہم اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو اپنے دفاع کیلیے تمام آپشنز اختیار کریگا۔پاکستان آخری حکمت عملی کے تحت بھارت سے تعلقات ختم کرسکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments