وزیراعظم سے دو بار کہا ہے کہ میرشکیل الرحمٰن کو رہا کریں: شیخ رشید


وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انہو ں نے وزیراعظم سے دو بار کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کو رہا کریں اور اگر نیب والے بھی بات سن رہے ہیں تو مہربانی کریں، عید کا موقع ہے، بڑا دن ہے، حوصلے سے فیصلہ کریں۔

جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو دو دفعہ جا کے ان سے کہا ہے کہ میرشکیل الرحمان کو رہا کر دیں۔ میں اس عید کے چاند رات میں یہ بات ساری قوم سے کہنا چاہتا ہوں۔ وزیراعظم سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ انہیں رہا کر دیں، اگر نیب والے سن رہے ہیں تو وہ بھی مہربانی کریں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے خود دو دفعہ ان سے گزارش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تو یہی کہتا ہے کہ یہ ہمارے ہا تھ میں نہیں ہے یہ نیب کا انڈیپنڈنٹ کیس ہے۔ نیب سے درخواست میں تو نہیں جا سکتا تھا۔ میں تو عمران خان کے پاس ہی جا سکتا تھا۔ ان ہی سے اپیل کی ہے، دو دفعہ، ایک دفعہ نہیں، دو دفعہ مل کے اور آج سرعام کر رہا ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments