پانامہ کیس :ہم تو عدالت کی مدد کررہے ہیں سپریم کورٹ سے امید لگا رکھی ہے :عمران خان


\"imran-khan-book\"

لندن (نمائندہ خصوصی +آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کا دور بہت زبردست تھا، امید ہے اگلے آرمی چیف بھی میرٹ پر مقرر ہوں گے، پانامہ کیس میں ہم نے سپر یم کورٹ سے امید لگا رکھی ہے، ایک جمہوری جماعت جو کر سکتی تھی وہ کیا، امید ہے سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے پورے کرے گی، پانامہ معاملے پر پیپلزپارٹی کی اپنی رائے ہے، چاہتے تھے نوازشریف کی تلاشی ہو جو ہو رہی ہے۔ لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہم تو مدد کر رہے ہیں عدلیہ نے سوال کرنے ہیں۔