مریم نواز شریف: مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی رائیونڈ اراضی کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوں گی


مریم نواز

پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور جماعت کی رہنما مریم نواز شریف آج نیب کے سامنے پیش ہوں گی۔

قومی احتساب بیورو نے مریم نواز شریف کو منگل کو 11 بجے سنہ 2013 میں رائیونڈ میں اراضی کی غیر قانونی خریداری کے الزام میں اپنے لاہور دفتر طلب کر رکھا تھا۔

نیب نے ان پر آمدن سے زائد اثاثے اور خلاف قانون اقدامات کی بنیاد پر کیس قائم کیا ہے۔ نیب لاہور کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق اس کیس کے بینفشریز میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا نام بھی شامل ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وہ اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے ایک ریلی کی قیادت کرتے ہوئے نیب کے دفتر کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کی خاموشی کے ضامن؟

آخر نون لیگ چاہتی کیا ہے؟

اپوزیشن کی ’سرگرمیاں‘: سہیل وڑائچ کا کالم

یاد رہے کہ مریم نواز سنہ 2018 کے انتخابات میں بہت متحرک تھیں اور انھوں نے اس وقت مسلم لیگ ن کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ کو ہہت تقویت بخشی تھی۔

مریم نواز پہلے بھی مخلتف نیب مقدمات میں عدالتوں کا سامنا کر چکی ہیں جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں جیل بھی کاٹ چکی ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکن مریم نواز کی ریلی کا جگہ جگہ استقبال کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے نیب لاہور کے دفتر کے راستے میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

ٹھوکر نیاز بیگ پر نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان اور مسلم لیگ ن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مریم نواز کا استقبال کرنے کے لیے موجود ہیں۔

پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان کے لیے خصوصی ٹی شرٹس تیار کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ردعمل

مریم نواز کی نیب دفتر پیشی کے متعلق اس وقت پاکستان میں ٹوئٹر پر ان کے حق میں اور ان کے خلاف ٹوئٹر ٹرینڈز چل رہے ہیں جن میں سوشل میڈیا صارفین جہاں ایک جانب ان کے سیاسی سفر پر تبصرے کر رہے ہیں تو دوسری جانب صارفین ان سے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزام میں جواب دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ملیحہ نامی صارف نے نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عوام کی یہ محبت، جذبہ اور ولولہ ہی مریم نواز کی اصل طاقت ہے۔

https://twitter.com/maleeha_mughal_/status/1293058388843204610

اسی طرح بہت سے سوشل میڈیا صارفین ان کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے انھیں ایک بہترین خاتون سیاسی رہنما قرار دے رہے ہیں۔

جبکہ کہ تنویر راجپوت نامی صارف نے ان کی نیب پیشی کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘نیب نے مریم نواز شریف کو اس لیے طلب کیا ہے کہ وہ بتا سکیں کہ انھوں نے اراضی کیسی بیچی اور تفصیلات فراہم کریں کہ اس زمین کو زرعی یا کمرشل طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

https://twitter.com/tanveerrajpk2/status/1293050904342659072

یاد رہے نیب کے سامنے پیشی سے پچھلی شب مریم نواز کی طرف سے ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل تصویر کیا سیاسی تحریک شروع کرنے کی دھمکی ہے؟

https://twitter.com/maryamnsharif/status/1292917316775292928

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp