عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف حنیف عباسی کی درخواستوں پر سماعت,عدالت عظمیٰ نے عمران خان کے وکیل کو جواب کیلئے مہلت دے دی


\"supreme-court\"

سپریم کورٹ میں عمران خان اورجہانگیر ترین کی نا اہلی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ حامد خان نے کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ جواب کیلئے وقت دیا جائے۔ وکیل پی ٹی آئی انور منصور کا کہنا تھا کہ میری خدمات گزشتہ روز حاصل کی گئی ہیں مجھے بھی جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے۔ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن سے جواب مانگا جائے۔ عدالت کے وقت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن اور وفاق کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف درخواست میں ایس ای سی پی نے بھی اپنا جواب داخل کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق جہانگیر ترین کو ان سائیڈر ٹریڈنگ پر تحقیقات کا سامنا کر نا پڑا۔ انہیں یونائٹڈ شوگر ملز کے شیئر کی غیر قانونی فروخت پر جرمانہ کیا گیا۔ جہانگیرترین نے جرمانہ ادا کیا غیر قانونی طور پر حاصل سات کروڑ سے زائد رقم واپس کی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کےوکیل نے آج پھرعدالت سے وقت مانگا۔ عمران خان کوعدالت میں بےنقاب کریں گے۔ ثابت ہوگیا عمران خان تلاشی نہیں دینا چاہتے۔ انکا کہنا تھا کہ دو لاٹھیاں نہ کھانے والے خونی انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں۔ عمران خان کی کرپشن ثابت نہ کرسکا توقوم سے معافی مانگوں گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments