امریکی ریاست میری لینڈکے انتخاب میں مسلمان خاتون راحیلہ احمد کامیاب


\"raheela-ahmad\"

میری لینڈ (آئی این پی) امریکی ریاست میری لینڈ کے انتخاب میں مسلمان امریکی خاتون راحیلہ احمد نے کامیابی حاصل کرلی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے پرنس جارج میں مقامی انتظامیہ کے ہونے والے انتخابات میں تیئس سالہ مسلمان امریکی خاتون جیت گئیں۔ انہوں نے سکول بورڈ کے انتخاب میں اپنے حریف کو 15 فیصد ووٹوں سے شکست دی۔راحیلہ احمد کے والدین کا تعلق بھارت اور پاکستان سے ہے۔ انکی والدہ پاکستانی اور والد بھارت کے رہنے والے ہیں۔ کامیابی کے بعد راحیلہ کا کہنا تھا ٹرمپ کے کامیابی کے بعد ایک حجاب والی مسلمان خاتون کی کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں کی سوچ میں اب بھی کتنا فرق پایا جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments