بھارت دنیا کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے، وزیراعظم

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

\"nawaz

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نےبھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت دنیا کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وادی نیلم میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے وادی نیلم میں عام شہریوں کی بس کو نشانہ بنایا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ذمہ دار ریاست اپنے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتی، بھارت دنیا کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے تاہم پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments