برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے


\"boris-johnson\"

برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کے حکام نے بورس جانسن کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ لاہور بھی جائیں گے، اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقاتوں کے علاوہ بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر بھی جائیں گے۔ برطانوی وزیر خارجہ کی لاہور آمد پر سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے چیف سیکریٹری پنجاب کی زیرصدارت ایک اجلاس بھی منعقدہوا جس میں ڈی سی او لاہور محمد عثمان ہوم سیکریٹری پنجاب آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں برطانوی وزیر خارجہ کے دورہ لاہورکے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments