سیف علی خان اور کرینہ کپور نے شادی سے پہلے گھروالوں کو کیا دھمکی دی تھی؟


بالی ووڈ سپر سٹار سیف علی خان پچاس برس کے ہو گئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے فلموں میں چاکلیٹ بوائے سے لے کر شاطر ویلن جیسے کئی کرداروں میں شاندار اداکاری سے انڈسٹری میں اپنی الگ جگہ بنائی ہے۔

سیف اور کرینہ کی لو اسٹوری سے لے کر شادی تک پوری کہانی کسی فلمی اسٹوری سے کم نہیں لگتی ہے۔ شادی کے اس قصے کا انکشاف کرینہ کپور نے کیا تھا۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور ہمیشہ سے اپنے رشتے کے بارے میں بہت پرائیویٹ رہے ہیں۔ عام طور پر اسٹار اداکاروں کی شادی کے بارے میں ایک سال پہلے سے ہی قیاس آرائی شروع ہوجاتی ہے۔ سیف اور کرینہ کی شادی کے بارے میں میڈیا کو ایک ہفتہ پہلے ہی پتہ چلا تھا۔

ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اور سیف اپنی پرائیویسی کے بارے میں اتنے پریشان تھے کہ انہوں نے اپنے والدین کو وارننگ دے دی تھی کہ اگر ان کی شادی میڈیا سرکس بنی، تو وہ کہیں بھاگ جائیں گے۔

کرینہ نے کہا تھا کہ سالوں تک ایک ساتھ رہنے کے بعد ہم نے محسوس کیا ہے کہ کسی چیز کی کوئی قیمت نہیں بچی۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کیا کھا رہے ہیں، میں کس ڈیزائنر کے آوٹ فٹ پہن رہی ہوں، کون کون آ رہا ہے، اس لئے سیف اور میں اپنے رشتے کا تقدس بنائے رکھیں گے۔

کرینہ نے مزید بتایا کہ ہم نے اپنی شادی کو آفیشیلی رجسٹر کرنے کے بعد سب کے سامنے جا کر میڈیا کو ویو کرنے کا پروٹوکول فالو کیا تھا۔

کرینہ نے بتایا کہ ہم نے اپنے والدین کو وارننگ دی تھی کہ اگر انہوں نے ہمیں اپنے طریقہ سے شادی نہیں کرنے دی تو ہم لندن بھاگ کر وہیں شادی کر لیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).