دو برس میں عمران خان کے ذاتی دوستوں نے کمائی  میں 10 سالہ ریکارڈ توڑ دہے: عارف حمید بھٹٰی


صحافی عارف حمید بھٹٰی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں عمران خان کے چند ذاتی دوست اور کارِ خاص جس طرح سے امیر ہوئے ہیں آپ پچھلے 10 سالہ ریکارڈ بھول جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ان کی تین شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے۔ وہ خود کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں کہ ہم سے یہ کیا گناہ ہوگیا ہے۔ اس سے ہزار گنا زیادہ جہانگیر ترین افسوس کر رہے ہیں کہ انہوں نے اپنا تن من لگایا۔ عمران خان کے قریبی لوگ کہتے ہیں کہ وہ انتہائی اچھے آدمی ہیں اور جو کہہ دیتے ہیں زبان کٹ جاتی ہے لیکن پھرتے نہیں ہیں لیکن ان کا یہ بھی ہے کہ آپ کے ساتھ 40 سال کی دوستی ہو اور آپ 40 سال انہیں نوازتے رہے ہوں، یہ 40 سیکنڈ میں دوستی ختم کردیتے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین پچھتا رہے ہیں، انہیں ڈاکٹر نے کہا تھا کہ آپ چل پھر نہیں سکتے، عمران خان کی 70 سال عمر ہے اور وہ جہانگیر ترین کے 65 سال کے مقروض ہیں۔ ان کا جہاز چنگ چی رکشے کی طرح چلا، ایک منٹ میں 20 کروڑ، 50 کروڑ کا چندہ، اس وقت پیسہ ٹھیک تھا لیکن اب یہ پیسہ غلط ہو گیا؟

Facebook Comments HS