پشاور عدالت میں قتل کے ملزم کو پستول فراہم کرنے والا وکیل گرفتار
توہین مذہب کے ملزم کو پشاور کی عدالت میں قتل کرنے والے نوجوان نے انکشاف کیا ہے کہ اسے پستول کمرہ عدالت میں ایک جونیئر وکیل نے دیا تھا۔
مقدمے کے تفتیشی افسر لال زادہ خان نے غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ نوجوان کو عدالت میں پستول فراہم کرنے والے جونیئر وکیل کو منگل کے روز حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے بارے میں نوجوان ملزم نے تفتیش کے دوران پستول کی فراہمی کا انکشاف کیا تھا ۔
تفتیشی افسر کے مطابق جونیئر وکیل کو گرفتاری کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اس کا تین روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 29 جولائی کو پشاور کی ایک عدالت میں توہین عدالت کے ملزم امریکی شہری کو ایک نوجوان نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
Facebook Comments HS


