مظفر گڑھ: پڑوس میں پڑھنے جانے والے 5 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی: حالت تشویشناک
جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
واقعہ موضع لٹکراں میں پیش آیا جہاں 5 سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی، بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچے اپنے پڑوس کے گھر میں پڑھنے جایا کرتا تھا جہاں استاد کے بیٹے نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Facebook Comments HS


