میڈیا سے متعلق عمران خان کے الجزیرہ کو متنازع بیان پر مطیع اللہ جان کا رد عمل
حال ہی میں الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئےایک انٹرویو میں جب میزبان صحافی نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ ان کے دور حکومت میں صحاٖفیوں کو اغوا اور ہراساں کیا جا رہا ہے تو وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں صحافیوں کو سب سے زیادہ آزادیاں حاصل ہیں۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ایک صحافی دعویٰ کرتا ہے کہ اسے، نامعلوم کس بنیاد پر، "چند گھنٹوں کے لئے” اٹھایا گیا تھا۔
وزیر اعظم پاکستان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صحافی احمد نوارانی کو انکی عاصم باجوہ سے متعلق خبر پر دھمکی آمیز کالز کا سامنا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی صحافی مطیع اللہ جان کو اسلام آباد سے ریاستی اداروں کی طرف سے اغوا کر لیا گیا تھا۔
عمران خان کے اس بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ ان کے اغواء کے بیالیس دن بعد جب پولیس ابھی اپنی تفتیش مکمل کر رہی ہے، وزیر اعظم کی طرف سے ایسے بیان نے اس انکوائری کو جانبدار بنا دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حقائق کے بر عکس اس بیان پر ریاستی اداروں، پولیس اور وزیر اعظم کو شرم آنی چاہیے۔
وزیراعظم پاکستان المعروف صادق و امین میڈیا کی آزادی بارے سرکاری سچ بیان کرتے ہوئے pic.twitter.com/p0fPjubs90
— Umar Cheema (@UmarCheema1) September 3, 2020



