عاصم سلیم باجوہ نے پیغام جاری کر دیا


وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اطلاعات اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پر ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے تمام شہداء کو سلام اور پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے ہماری مسلح افواج کو قربانیاں پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم مکمل اعتماد کے ساتھ آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔ یہ مت بھولیے کہ ہم دنیا کی بہترین اور واحد فوج ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اتنے جامع انداز میں جیتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).