مسلم اکثریتی ملک کوسووو نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا


اسرائیل اور مسلم ملک کوسووو نے ایک دوسرے کو تسلیم کر لیا۔ امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کوسوو کے وزیرِ اعظم عبد اللہ ہوتی اور سربیا کے صدر الیگزینڈر وِک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی یورپ کے مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرتے ہوئے اسے تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف ایک یورپی ملک سربیا نے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اسرائیل کے سلسلے میں یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی جب کوسوو اور سربیا کے اعلیٰ ترین حکومتی حکام معاشی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے لیے امریکہ میں موجود تھے۔

امریکہ کے صدر جمعے کو صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سربیا اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرے گا۔ جب کہ کوسوو اور اسرائیل ایک دوسرے کو تسلیم کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

Facebook Comments HS