کراچی میں ایکسپریس ٹربیون کے صحافی بلال فاروقی لاپتہ ہو گئے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی میں انگریزی روزنامے ایکسپریس ٹربیون سے تعلق رکھنے والے صحافی بلال فاروقی غائب ہو گئے۔

سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی کے مطابق بلال فاروقی کراچی سے لاپتہ ہوئے ہیں ۔ ان کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کس نے اور کیوں “لاپتہ” کیا ہے۔ تاہم صحافی عمر چیمہ کے مطابق انہیں سفید کپڑوں میں ملبوس افراد گھر سے اٹھا کر لے گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔ ساجد گوندل پہلے صحافی بھی رہ چکے ہیں، وہ اچانک کچھ روز بعد گھر پہنچے اور انہوں نے بتایا کہ وہ شمالی علاقہ جات کی سیر کو گئے تھے۔ ان سے قبل سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو بھی اغوا کیا گیا تھا تاہم پھر انہیں اچانک ہی اغوا کاروں نے چھوڑ دیا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •