سوچو نہیں بس پڑھو۔ ۔ ۔ سوال کرنا منع ہے۔


کچھ سوال۔ ۔ ۔ علم کی دنیا سے وابستہ افراد سے۔ ۔ ۔
طالب علم کا مطلب کیا ہے؟
طالب علم نے سوال کرنا کیوں چھوڑ دیا؟
سوچنا کیوں منع ہے؟
نصاب تعلیم میں تعصب کی بو کیوں آتی ہے؟
کیوں پڑھا اور پڑھایا جا رہا ہے؟
کیا طالب علم اسکول خوشی سے جاتا ہے؟
کیا والدین تعلیم کے معاملے میں بچوں کی خوشی کا خیال رکھتے ہیں؟
کیا استاد ایمانداری اور غیر جانبداری سے پڑھاتے ہیں؟
استاد کی شخصیت کیسی ہو۔ استاد کی شخصیت سازی پر کیا پالیسی مرتب کی ہے؟
تعلیمی اداروں کا ماحول کیسا ہو؟
نصاب تعلیم کے کیا مقاصد ہیں؟
نظام تعلیم کی سمعت اور ترجیعات کیا ہے؟
کیا کبھی یہ سوچا ہے کہ بچوں نے کیوں سوچنا چھوڑ دیا؟
بچوں کو جو پڑھایا جا رہا ہے کیا اس سے وہ خوش بھی ہیں؟
کب تک فرسودہ نصاب تعلیم اور نظام تعلیم کی بیساکیوں پر نسل در نسل ذہنی غلام پروان چڑھتے رہے گے؟
کیا کبھی نصاب تعلیم بناتے وقت بچوں کی خوشی کو بھی مد نظر رکھا ہے؟
بچے سکول شوق سے کیوں نہیں جاتے کیا اس پر کبھی تحقیق کی ہو یا سوچا ہو؟
پڑھاتے وقت کبھی یہ سوچا کہ موضوع میں علم اور علم کی گہرائی کتنی ہے؟
کیا تعلیمی اداروں میں تحقیقی کام بھی ہو رہا ہے؟
تحقیقی کام کے ثمرات کیوں نظر نہیں آ رہے؟
طلبا میں تخلیقی صلاحیتیں کیسے اوجاگر کی جا سکتی ہیں؟
درسگاہ میں سوچنے پر پابندی کا نتیجہ کیا ہو گا؟
تعلیم کے ساتھ تربیت کی کیا اہمیت ہے؟
اچھی تربیت کے واسطے غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کیا ہوتی ہے؟
درس گاہوں سے کیا ربوٹ پیدا کرتے رہنا ہے؟
استاد کی تربیت کیسے ہو؟
استاد کی تربیت کی کیا منصوبہ بندی ہے؟
بہتریں اخلاقی اقدار استاد اور طالب علم میں کیسے اجاگر کریں؟
نصاب تعلیم کو کیسے دلچسپ بنایا جائے؟
نصاب تعلیم کو کس طرح جدیت سے ہم اھنگ رکھا جائے؟
نصاب تعلیم کس طرح IQ and EQ کے حساب سے متوازن ہو؟
طلبا میں نفسانی و نفسیاتی بیماریوں سے متعلق آگاہی کیسے دی جا سکتی ہے؟
تعلیمی نظام سے تعصب کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟
کیا عورت کی عزت اور احترام نصاب تعلیم کا حصہ ہے؟
کسی بھی قسم کی صنفی تقسیم اور تعصب کا درس گاہ سے ختمہ کیا جائے؟
معیار تعلیم کا پیمانہ کیا ہے اور کیا ہونا چاہیے؟
دلیل کی اہمیت کو نظر انداز تو نہیں کیا جا رہا؟
عدم برداشت پر کیا پالیسی ہے؟
کیا نظام تعلیم آزادی فکر کی اجازت دیتا ہے؟
کیا طلبا سیاست کی آزادی ہے؟
اسٹوڈنٹ یونین پر پابندی سے طلبا کی فکر پر کیا اثرات پر رہے ہیں؟
کیوں لڑکیوں میں اعتماد کی کمی ہے؟
نصاب تعلیم میں تربیت کا حصہ کتنا ہے؟
خواتین کیوں نہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود اعتمادی سے کر پاتیں؟
صنفی امتیاز کا خاتمہ کیسے ہو گا؟
تعلیمی اداروں میں آزادی اظہار رائے اور آزادی فکر پر پابندی ہے؟
کیا تعلمی اداروں میں خواتین کے لئے پر اعتماد ماحول میسر ہے؟
سیکس ایجوکیشن اسکول کے نصاب تعلیم کا حصہ کیوں نہیں؟
کیا بنیادی انسانی حقوق سے متعلق آگاہی اسکول کے نصاب تعلیم میں شامل ہے؟
کیا ریسرچ کلچر مو جو د ہے؟
کیا علمی خیانت پر درس گاہوں میں کیا رویہ کیا؟
کیا امتحان میں کامیابی کا انحصار رٹے پر ہی رہے گا؟
کیا سوال کرنے والے کی جگہ کلاس روم سے باہر ہی رہے گی؟
کیا درس گاہوں میں تربیت کا نصاب بھی پڑھایا جاتا ہے؟
کیا موسیقی، فلسفہ، منظق اور ریاضی اسکول کے نصاب میں موجود ہیں؟
کتاب شناسی اور کتاب دوستی پر کیا توجہ دی جاتی ہے؟
دستور پاکستان کے آرٹیکل 25 اے کے مطابق اسکول میں تعلیم ریاستی ذمہ داری ہے کیا اس پر عمل ہو رہا ہے؟
پہلی جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک تعلیم کیا حکومت کی ذمہ داری ہو؟
کیا نجی شعبہ میٹرک تک تعلیم فروشی کی اجازت ہو؟
پڑھنے اور سوچ سمجھ کر پڑھنے میں کیا فرق ہے؟
کیا تعلیمی ماحول طلبا دوست ہے؟
’خبردار سوچنا منع ہے‘ ۔ آخر کب درس گاہ کا ماحول اس سے آزاد ہو گا؟

مندرجہ بالا سولات کا تعلق ہر اس شخص سے ہے جو کسی نہ کسی صورت شعبہ تعلیم سے وابستہ ہے۔ پچھلی سات دہائیوں سے کیا ان سوالات پر غور و فکر کیا گیا؟ اور اگر کیا گیا تو اس کے ثمرات نظر کیوں نہیں آتے؟ کس کی ذمہ داری ہے؟ کس نے پورا کرنی ہے؟ اور کیسے کرنی ہے؟ اور یاد رہے کمزور بنیاد پر مضبوط عمارت تعمیر نہیں ہو سکتی۔

Facebook Comments HS