یونی سیکس اور ایکو فرینڈلی: سرمایہ دار معیشت میں نئے رجحانات

یونی سیکس، ایکو فرینڈلی یہ شبد مریخ کی بولی کے نہیں ہیں، ہاں مگر سرمایہ دارانہ طرز معیشت میں ان کا استعمال عجیب ضرور ہے۔ کیا کبھی سوچا ہے منافع خوری کی ہوس نے کس طرح خریدار کا استعمال کیا؟ مارکیٹنگ کے نام پر کس طرح سادہ لوگوں کو بے وقوف بنایا جاتا ہے۔ فیشن کا پیشن، پنک لڑکی کا رنگ ہے اور بلو لڑکے کا۔ تیس سال کی عورت کے لئے یہ اور چالیس کے لئے وہ، پچاس کے

Read more

کنواری چاہیے: پردہ بکارت اور چادر کا معائنہ

کنوارہ پن اور اس سے جڑی بے تکی روایات کی شکار ہمیشہ عورت ہی کیوں بنتی ہے؟ مرد کو کنواری چاہیے مرد نے چاہے شادی سے پہلے کئی مرتبہ سیکس کیا ہو اس کے کنوارے پن پر سوال نہیں اٹھایا جاتا اس کا کوئی ٹیسٹ نہیں، کیوں؟ مرد کو عورت کی طرح پردہ بکارت کی کسوٹی سے گزرنا نہیں پڑتا۔ معاشرے نے کنواری لڑکی کا پیمانہ مرد کی ذہنیت سے طے کیا ہوا ہے۔ مرد کے کنوارے پن کو جانچنے

Read more

سیکس میں عزت دو

اخلاقی اقدار جو کہ عالمی ہوتی ہیں جن کا تعلق کسی خاص نسل، گروہ یا قبیلے سے نہیں ہوتا اور نہ ہی کسی خاص نسل یا گروہ کی ان پر اجارہ داری ہوتی ہیں بلکہ ان کا تعلق انسانوں سے ہے، انسانیت سے ہے۔ اسی طرح یہ اخلاقی اقدار ہر انسانی تعلق اور خاص کر میاں بیوی کے رشتہ پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ سیکس ایک بنیادی ذہنی و جسمانی ضرورت ہے۔ اور شادی ایک سماجی معاہدہ ہے جس کے

Read more

پلاسٹک کے کھلونے۔ بانجھ فکر

لکڑی کی کاٹھی، کاٹھی یہ گھوڑا۔ بچپن میں سنا ہو گا۔ آج بھی اگر سماعتوں سے ٹکڑا جائے تو یادوں کی ایک ندی بہنے لگتی ہے۔ پھر جگ جیت کا مشہور گیت۔ ’یہ دولت بھی لے لو یہ شہرت بھی لے لو۔ بھلے چھین لو مجھ سے میری جوانی۔ مگر مجھ کو لوٹا دو۔ بچپن کا ساون۔ وہ کاغذ کی کشتی وہ بارش کا پانی۔ بچپن کا خوبصورت دور اور اس سے جڑی زندگی۔ مٹی ’کاغذ اور لکڑی کے کھلونوں

Read more

ماہواری میں خیال

ماہ واری (menstruation) ایک قدرتی حیاتیاتی عمل ہے اور حیات کی امید ہے۔ عورت کے خوبصورت وجود سے ہی زندگی ہے۔ حیض کے خاص دنوں میں عورت کو شدید جذباتی اور جسمانی تبدیلیوں سے گزرنا ہوتا ہے، تکلیف اور درد برداشت کرنا ہوتا ہے۔ ایسے میں عورت کو ہمدردانہ رویہ کی ضرورت ہوتی ہے نہ کہ مرد کا منافقانہ رویہ اس کے لئے مزید تکلیف کا باعث بنے۔ شوہر کو چاہیے بیوی کا احساس کرے۔ اسے روزمرہ کے کام کاج

Read more

لیٹرین۔ موبائل فون۔ رفع حاجت

خلوت ایک جادوئی نعمت ہے۔ خیالات اور تصورات کے گھوڑے ارض و سماء میں دوڑانے کا مزہ اور اس کا احساس ایک ماورائی قوت دیتا ہے۔ گیان کی طلسماتی دنیا اور نروان کے ادراک کے سفر میں سوالوں کے جواب اور پھر سوال کی لذت تنہائی ہی میں محسوس کی جا سکتی ہے۔ تنہائی میں انسان خود شناسی کی کوشش کرتا ہے سوچتا و فکر کرتا ہے۔ تفکر کرتا ہے۔ تخلیق اور تنقید کا جائزہ لیتا ہے۔ کبھی رفع حاجت

Read more

دیسی سبزی کہاں سے لاؤں؟

ماں جی نے کہا پتر آج بازاروں جا کے دیسی لہسن تے لایا دے۔ اس وبائی دور اچ مینوں ہن اپنی دیسی سبزی تے اعتبار ہے۔ چین توں کوروں ا وی آیا تے ہن سبزیاں وی اوتھوں آ ریا نیں۔ بازار جا کر تلاش کیا سبزی فروشوں کے چکر لگائے ہر ایک کے پاس لہسن تو تھا پر چائنہ کا۔ مجبور ہو کر چائنہ کا لہسن ہی خریدہ۔ گھر آ کر ماں جی کوبازار کا حال دیا۔ تو انہوں نے

Read more

نائی کو باربر کھا گیا

ڈھول کی تھاپ پر۔ دیگوں کی آواز۔ لوگوں کی خوش گپیاں۔ اور اس سب ہلے گلے میں ایک آواز بلند ہوتی ہے چری اڑی۔ بو کاٹا۔ اور بچہ رونے لگتا ہے پر بڑے اس کے گھر والوں کو مبارک باد دیتے ہیں۔ اینٹی سیپٹک کے طور مٹی کے چولہے سے جلی لکڑی کی سوا (راکھ) اٹھا کرمل دی جاتی ہے۔ لو جی رسم ختنہ ادا ہوئی مبارک ہو۔ کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے۔ استاد سخن غالب صاحب

Read more

خوف کی خاموشی

خاموشی بیک وقت ایک خوبصورت اور بد صورت احساس ہے۔ ایک صوفیانہ فہم ہے جو گیان کی گہرائی میں اتارتی ہے۔ ایک بے وقوفانہ بزدلی بھی ہے۔ ایک طاقت ہے اور کمزوری بھی ہے۔ ایک خوف کی بیماری ہے۔

اس مضمون میں اس خاموشی کی بات کی جا رہی ہے جو خوف سے جنم لیتی ہے۔ جو تنقید نہ کرنے اور ظلم سہنے کی ترغیب دیتی ہے۔ جو یہ سکھاتی ہے کہ خود کو فاعل کی حیثیت سے نہیں بلکہ مفعول کی حیثیت سے دیکھو۔ خوفزدہ خموشی کے سائے اندھیرے میں بھی آدمی کو سر اٹھانے نہیں دیتے۔ وہ خاموشی جو دہشت سہتے رہنے چپ سادھے زندگی کا وزن ڈھونے کا غلامانہ سبق دیتی ہے۔ والٹیر نے کہا تم نے اگر جاننا ہو کون تم پر حکومت کرتا ہے تو یہ دیکھو تم کس پر تنقید نہیں کر سکتے۔ ایسا خوف جو سچ کہنے سچ سننے سچ لکھنے سے ڈراتا ہے۔ ایسا خوف جو بس خوشامدی غلاموں کے بے ترتیب ہجوم کو جنم دیتا ہے۔

Read more

ایجاد ضرورت کی ماں ہے

اس دور میں جو انہیں استعمال نہیں کرتا اس کا شمار ان پڑھ جاہلوں میں ہونے لگا۔ کیا عجب ڈیجیٹل دنیا ہے جس کا پیٹ ڈیٹا کی شکل میں آدمی بھرتا ہے ، آدمی پڑھتا ہے ، آدمی لڑتا ہے ، آدمی ہی پھنستا ہے۔ اس آدمی ہی کا ڈیٹا کمپنی دوسری کمپنی کو بیچ کر منافع کماتی ہے اور آدمی کی سوچ کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔ آدمی کی سوچ کو قابو کر کے نئی ایجاد کرتی ہے اور اسمارٹ فون اس جن کا طوطا ہے جس کے قبضے میں اسے استعمال کرنے والا ہے۔ ہے ناں جدید دنیا کی جدید ترین شکل؟

Read more

کیا مشین آدمی کو انسان بنا سکے گی؟

لو جی اب تو اڑن کھٹولے بھی اڑنے لگے۔ ہوائی ٹیکسیوں کا دور آ گیا۔ یہ کوئی سائنس فکشن نہیں بلکہ سائنسی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خیالی دوستیاں۔ کھلونوں سے شادیاں۔ اور سوشل میڈیا پر بڑھتے سماجی تعلقات۔ آپس میں سماجی دوری ایک چھت کے نیچے رہتے ہوئے بھی اپنے موبائل کے ساتھ زیادہ وقت دیتے ہیں جبکہ ساتھ رہنے والے سانس لیتے ہوئے دوسرے جانداروں کو کم۔ قریب ہوتے ہوئے بھی آپس میں بہت دور۔ کیا زمانہ

Read more

مریخ پر جمہوریت نہیں ہو گی

اوے باپ رے چنے منے عرب امارات نے بھی مریخ پر راکٹوا بہیج دیو۔ ابے پہلا مسلم ملک سنا تو نے۔ اچھا اور بتا بھیجا کیوں ہے؟ پہلے چائے منگا پھر بتاتا ہوں۔ چھوٹے دو چائے۔ چل اب بتا۔ یار بڑے با وثوق خلائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے پر پہلے تو وعدہ کر کسی کو بتائے گا نہیں اچھا چل نہیں بتاتا اب بول۔ یہ جو جمہوریت ہے نا جو کچھ ہو رہا ہے دنیا جہاں میں اسی کی

Read more

سوچو نہیں بس پڑھو۔ ۔ ۔ سوال کرنا منع ہے۔

کچھ سوال۔ ۔ ۔ علم کی دنیا سے وابستہ افراد سے۔ ۔ ۔ طالب علم کا مطلب کیا ہے؟ طالب علم نے سوال کرنا کیوں چھوڑ دیا؟ سوچنا کیوں منع ہے؟ نصاب تعلیم میں تعصب کی بو کیوں آتی ہے؟ کیوں پڑھا اور پڑھایا جا رہا ہے؟ کیا طالب علم اسکول خوشی سے جاتا ہے؟ کیا والدین تعلیم کے معاملے میں بچوں کی خوشی کا خیال رکھتے ہیں؟ کیا استاد ایمانداری اور غیر جانبداری سے پڑھاتے ہیں؟ استاد کی شخصیت

Read more

گیم آف تھرون

کیا کہا؟ اب کوئی اور آپشن نہیں؟ واہ واہ بھول گئے کیا؟ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔ پچھلے تہتر برس میں ہر خاص اور اس کے خاصوں کے خاص یہی سمجھتے رہے ان کے سوا کوئی اور اس خاص مقام کے لئے بنا ہی نہیں پر بھئی کنگ میکرز نے ہمشہ گیم آف تھرون میں سسپنس کے بعد ایک سے ایک سرپرائز دیا۔ اور چن کر کوئلہ کی کان سے ہیرہ نکالا۔ وہ آغا ہو

Read more

کیا ریاست کو یاد ہے؟

ایک فلاحی ریاست کیسی ہوتی ہے کیسے بنتی ہے اس کے کیا مقاصد ہیں؟ ایک فلاحی ریاست کی ذمہ داری کیا ہے؟ ان سوالوں کا جواب کیا ریاست کے دستور میں موجود ہے؟ ایک فلاحی ریاست کی سادہ سی تعریف یوں کی جا سکتی ہے کہ ریاست عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے واسطے ضروری اقدامات کرے۔ خاص کر ایسے معاشی اقدامات کرے جس سے ریاست کے تمام شہری بلا کسی تخصیص کے با عزت روزگار کما سکیں۔ دستور

Read more

پیادہ وزیر بن گیا

شطرنج کا کھیل اس وقت اور بھی دل چسپ ہو جاتا ہے، جب پیادہ آہستہ آہستہ چال چلتے چلتے وزیر بن جاتا ہے۔ پیادے کو وزیر بنانے کے پیچھے خاصی لمبی پلاننگ اور قربانیاں دی جاتی ہیں تاکہ مخالف چال کو بھانپ نہ سکے اور وہ بچ بچا کہ اس مقام تک پہنچ جاوے۔ مخالف کا دھیان بٹا کر پیادے کو آہستہ آہستہ وزیر کی کرسی پر بٹھانا خاصا مشق طلب ہنر ہے۔ شطرنج کے کھیل کی یہ خوبی ہے

Read more

پائلٹ دوستو گھبرانا بالکل نہیں۔ ۔

تو کیا ہوا جو پائلٹ نے امتحان جعل سازی سے پاس کیا۔ اسے جہاز اڑانا تو آتا ہے نہ۔ ملک میں لاکھوں اڑن کھٹولے عرف موٹر سائیکل رکشہ سڑکوں پر فلی لوڈڈ ( مکمل پر۔ جسم پر خارش کرنے کی جگہ بھی نہیں ) تیز رفتاری سے دوڑتے پھرتے ہیں انھیں کون لائسنس دیتا ہے؟ وہ ٹرالی دیکھی ہے جو وزن کے زور سے ٹریکٹر کو پہلا گیر لگتے ہی پینتالیس ڈگری پر سلامی دلاتی ہے۔ ٹریکٹر شریف پچھلے دو ٹائروں پر سلامی دیتا سڑک کی زینت بنتا ہے۔ موٹری گدھا گاڑی کو سڑک پر کرتب دکھانے کی اجازت کون دیتا ہے؟

اندھے ہو کیا کبھی سرکاری گاڑی پر سوار نظر نہ آنے والے اس بچہ ڈرائیور کو اشارہ توڑتے ہوئے نہیں دیکھا۔ کیا کہا منشی کا بیٹا ہے۔ اسے کون پوچھ سکتا ہے؟

Read more

کورونا باز۔ ۔ ۔

تو پھر یہ طے ہوا اب کورونا نے خود ہی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اس نے کب کیسے او ر کیوں جنوبی ایشیاء سے رخصت لینی ہے۔ عوام اور حکومت دونوں کو ہی کسی معجزے کا انتظار ہے۔ کورونا تھک ہار کر خود ہی چلا جائے۔ ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں ایک پجاری نے تو کورونا دیوی کی پوجا شروع کر رکھی ہے اور زائرین کی تعداد میں وبا میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جیسے

Read more