ویتنام میں پولیس کا چھاپہ : تین لاکھ بیس ہزار استعمال شدہ کنڈوم قبضے میں


Condoms in Vietnamese warehouse

یہ کنڈومز دھلنے کے بعد دوبارہ پیچے جاتے ہیں

ویتنام میں پولیس نے تین لاکھ بیس ہزار استعمال شدہ کنڈوم قبضے میں لے لیے ہیں جنہیں غیر قانونی طور پر دوبارہ فروخت کیا جا رہا تھا۔

مقامی مئٹیا کے مطابق یہ استعمال شدہ کنڈومز دھو کر فروخت کیے جا رہے تھے۔

ایک فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں تھیلوں میں جن کا وزن 360 کلو کے قریب تھا میں کنڈوم بھرے ہیں جنہیں ایک گودام میں رکھا گیا ہے۔ اس گودام پر بن ڈونگ نامی صوبے میں چھاپہ مارا گیا۔

یھ بھی پڑھیے

’ذومعنی جملوں‘ کے استعمال پر مفت کنڈومز کی تقسیم بند

’ماحول دوست‘ سیکس کے لیے بنائے گئے خصوصی کنڈوم

انڈیا: ’شام کو ٹی وی پر کنڈوم کے اشتہار نہ دکھائیں‘

اس گودام کی مالک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان کنڈومز کو دھونے کے بعد لکڑی کے بنے عضو تناسل پر چڑھا کر دوبارہ شکل دی جاتی تھی اور نئی پیکنگ کے ساتھ فروخت کیا جاتا تھا۔

اس گرفتار ہونے والی خاتون کے مطابق انہیں ان کنڈومز کے ایک کلو کے 0.17 ڈالر ادا کیے جاتے ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ایسی کتنے کنڈومز مارکیٹ میں پہلے ہی فروخت کیے جا چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp