پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل اور مئی میں کروانے کا فیصلہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں ولیج کونسل، محلہ کونسل، اور ایم سی وارڈ لیول پر لوکل باڈی الیکشن کا انعقاد 11 اپریل 2021 کو ہو گا۔

دوسرے مرحلے میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور تحصیل کونسل کے انتخابات 16 مئی 2021 کو منعقد ہوں گے۔

مبصرین کے مطابق اس فیصلے کا زیادہ فائدہ مسلم لیگ ن کو ہو گا جو انتخابات کا جلد انعقاد ہونے کی صورت میں پریشانی میں مبتلا ہو سکتی تھی۔ اس سے قبل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 4 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔

نئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق پنجاب میں مقامی حکومتوں کا نظام شہری اور دیہاتی علاقوں میں تقسیم ہو گا۔ شہری علاقوں کو 2017ء کی مردم شمارے کے مطابق آبادی کے لحاظ سے میٹروپولیٹین کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، اور ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ یعنی شہری علاقوں میں مقامی حکومتوں کے چار بنیادی درجے ہوں گے جن کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں گے۔

ایکٹ کے مطابق نئے نظام میں گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، ساہیوال، بہاورلپور، ڈیرہ غازی خان اور لاہور کے دو اضلاع میں میٹروپولیٹین کارپوریشنز بنائی جائیں گی۔ یعنی صوبے میں کل نو میٹروپولیٹین کارپوریشنز بنیں گی۔ مقامی حکومتوں کا دورانیہ پانچ سال ہوگا۔

نئے ایکٹ کے تحت دیہی علاقوں کے لیے ریونیو حلقہ بندیاں استعمال کرتے ہوئے ویلج کونسلز اور تحصیل کونسلز متعارف کروائی جائیں گی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •