ہماری دنیا اور معدنیات

اللہ تعالی نے جہاں دنیا میں بے شمار نعمتیں پیدا کی ہیں انہیں بے شمار نعمتوں میں سے کچھ جڑی بوٹیاں اور کچھ مادے ہیں قیمتی ترین مادوں میں سب سے پہلے ہم ذکر کرتے ہیں platinum پلاٹینیم کا
Platinum۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اس کو white gold یعنی سفید سونا بھی کہتے ہیں اس کو سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں این ووڈ نے دریافت کیا ایک اونس خالص اور صاف پلاٹینیم حاصل کرنے کے لیے کم سے کم دس ٹن خام پلاٹینیم کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی صفائی کا عمل تقریباً کافی ماہ میں مکمل ہوتا ہے
Gold۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اب بات کرتے ہیں سونے کی سونا خواتین کی پسندیدہ دھات ہے کچھ مرد خضرات بھی سونے کے زیورات کے شوقین ہوتے ہیں۔ سونا ایک نرم دھات ہے خالص سونا بہت ہی نرم ہوتا ہے اس میں ملاوٹ کرکے ہی زیورات بنائے جاتے ہیں سو نا ہر دور میں ہی ایک خاص مقام رکھتا ہے وقت کے ساتھ ساتھ اس کا ریٹ بڑھتا ہی رہتا ہے
Painite۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یہ ایک سرخ رنگ کا۔ ۔ ۔ قیمتی پتھر ہے جو ہیرے کی طرح اہمیت رکھتا ہے۔ اس کو 1950 کے وسط میں برطانوی کان کن اور نایاب نگینوں کے ڈیلر آرتھر سی ڈی پین نے میانمار میں دریافت کیا۔ جب آرتھر کو یقین ہوگیا کہ اس پتھر کا شمار گوہر نایاب میں ہوگا تو اس کا نام اپنے نام پر رکھ دیا اس کا ایک گرام خریدنے کے لیے آپ کو 9000 ڈالر دینا ہوں گے۔ دریافت سے لے کر 2005 تک اس کے صرف دو ٹکڑے تراشے جاسکے ہیں
Taffeite۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ٹیفائٹ بھی پینائٹ کی طرح نایاب پتھر اور حقیقتاً ہیرے کے مقابلے میں لاکھوں گنا قیمتی
ہے۔ اس کے ایک گرام کی قیمت 20 ہزار ڈالر ہے ٹیفائٹ کا نام اس کے دریافت کرنے والے رچڑ ڈیفٹے کے نام پر رکھا گیا اس کو پہلی بار آئر لینڈ میں تراشا گیا یہ عموماً بے رنگ، جامنی مائل سرخ، سرخ سبز، ہلکا سبز، اور گلابی مائل رنگوں میں پایا جاتا ہے
Diamond۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اب بات کرتے ہیں ہیرے یعنی ڈائمنڈ کی۔
ہیرے کے قیمتی اور نایاب ہونے کے بارے میں کون نہیں جانتا ہیرا تقریباً ہر ہلکے رنگ میں دستیاب ہوتا ہے ہیرے لاکھوں سال پرانے ہوتے ہیں اور زمیں ن کی اندرونی سطح سے سو سے ایک سو تیس میل کے فا صلے پر موجود ہوتے ہیں اور آتش فشا ں پھٹنے پر ہی باہر آتے ہیں اب تو مصنوعی ہیرے بھی تیار ہو رہے ہیں
Emerlad۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ایک سبز رنگ کا چمک دار اور شفاف پتھر جو نگینے کے علاوہ ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ افغانستان، کشمیر، پاکستان، ہندوستان، کینیڈا، آسٹریلیا اور افریقہ میں پایا جاتا ہے۔ دوا کے طور پر تقویت قلب و معدہ و دماغ کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔ ماہرین اسے سلیکا کی بدلی ہوئی شکل بتاتے ہیں
patrol۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
دور جدید میں معدنی تیل ایک اہم قمتی سرمایہ ہے۔ یہ توانائی پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔ معدنی تیل خام حالت میں پایا جاتا ہے۔ جس کو تیل صاف کرنے کے کارخانہ (آئل ریفائنری) میں صاف کیا جاتا ہے اور اس سے پیٹرول اور دیگر مصنوعات یعنی مٹی کا تیل، ڈیزل، پلاسٹک اور موم بتی وغیرہ حاصل کی جاتی ہیں۔
Salt۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
دنیا میں معدنی نمک کے سب سے بڑے اور وسیع ذخائر پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔ کوہستان نمک سطع مرتفع پوٹوہار کے جنوب میں واقع ہے۔ یہ نمک بہت عمدہ اور معیاری ہے۔ نمک کی سب سے بڑی کان کھیوڑو (ضلع جہلم) میں ہے۔ واڈچھا (ضلع خوشاب) ، کالا باغ (ضلع میانوالی) اور بیادرخیل (ضلع کرک) سے بھی نمک حاصل ہوتا ہے۔ کراچی کے قریب ماری پور اور ساحل مکران کے علاقے میں سمندر کے پانی سے نمک حاصل کیا جاتا ہے۔
