عظیم انقلابی فیدل کاسترو کی ذاتی زندگی کے دس حقائق


\"castro-01\"ایک انقلابی رہنما ہونے کی شہرت کے باوجود فیدل کاسترو کی ذاتی زندگی پرتعیش تھی۔ فوربس میگزین کے مطابق 2006 میں فیدل کاسترو کی ذاتی دولت کا تخمینہ 900 ملین ڈالر لگایا جاتا تھا۔

2009 میں انکشاف کیا گیا کہ فیڈل کاسترو نے 82 برس (تب) کی عمر تک 35000 عورتوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے۔ چار عشروں تک انقلابی رہنما کا معمول تھا کہ روزانہ دوپہر اور شام کو دو مختلف خواتین کے ساتھ تخلیہ کرتے تھے۔

فیڈل کاسترو نے علانیہ طور پر دو شادیاں کیں (1949 اور 1980) لیکن شادی کے بغیر ان کے بچوں کی تعداد ان کے اپنے بیان کے مطابق ایک قبیلے کے برابر تھی۔

عام تاثر کے برعکس فیدل کاسترو کے والد بے حد متمول تھے۔ فیڈل کاسترو کی پیدائیش اپنے والٓد کے 25000 ایکڑ پر محیط گنے کے فارم پر ہوئی جہاں ذاتی ملازمین کی تعداد 400 تھی۔ یہ فارم ہاؤس ہوانا کے مشرق میں 500 میل کے فاصلے پر واقع تھا۔ 1954 میں یہ گھر آتش زدگی کا شکار ہوا لیکن 1974 میں اسے اصل نمونے کے مطابق دوبارہ تعمیر کیا گیا۔

فیدل کاسترو بچپن سے سرمایہ دار نظام سے محبت رکھتے تھے۔ 14 برس کی عمر میں انہوں نے فرینکلن روزویلٹ کے نام ایک خط لکھا تھا اور ان سے دس ڈالر کے نوٹ کی فرمائش کی تھی۔\"castro-06\"

فیدل کاسترو اپنی ذاتی حٖاظت کے ضمن مین بے حد محتاط تھے۔ بار بار قاتلانہ حملوں کے باعث ان کی قیام گاہ ایک ٹاپ سیکرٹ معاملہ تھا۔ صدارت چھوڑنے کے بعد وہ 75 ایکڑ پر مشتمل ایک خفیہ قیام گاہ پر منتقل ہو گئے تھے۔

فیڈل کاسترو کے ذاتی خور و نوش کی اشیا ایک خصوصی فارم ہاؤس پر اگائی جاتی تھیں جہاں اناج، پھلوں کے باغات کے عالوہ مویشی  پالنے کا بھی بندوبست تھا۔

کیوبا کے طول و عرض میں فیدل کاسترو کی متعدد رہایش گاہیں تھیں جہاں ان کے مختلف النواع ذوق مثلاً بطخ کے شکار وغیرہ کا انتظام کیا جاتا تھا۔

الحاد کے اعلان کے باوجود فیدل کاسترو مذہبی رہنماؤں مثلاً پوپ سے ملاقات میں خاص خوشی محسوس کرتے تھے۔

فیدل کاسترو کی بیٹی ایلینا فرناندے ریولٹا نے کیوبا میں رہنے کی بجائے منحرف ہو کر 1993  میں امریکا میں رہائش اختیار کر لی۔

http://www.forbes.com/video/5227007944001/

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments