ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران بھارت سے تعلقات میں بہتری کا کوئی امکان نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر


\"pakistani

نئی دلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لئے نئی دلی کا انتظار کر سکتا ہے۔

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سردتعلقات میں کسی پیش رفت کا امکان نظر نہیں آ رہا، دونوں ممالک مذاکرات کی راہ میں ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے کی جانب چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال نے دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو مشکل بنا دیا ہے، اسلام آباد مذاکرات کے لیے نئی دلی کی آمادگی کا انتظار کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس بھارتی شہر امرتسر میں 3 اور 4 دسمبر کو منعقد ہو گی جس میں پاکستان کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments