صومالیہ کے مسافر طیارے میں دوران پرواز شگاف پڑنے سے ایک شخص ہلاک
صومالیہ کے مسافر طیارے میں چودہ ہزار فٹ کی بلندی پر دوران پرواز شگاف پڑگیا ، خوفناک حادثے میں ایک شخص جہاز سے گر کر ہلاک ہوگیا ، دو مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ دارالحکومت موغادیشو میں اپنی نوعیت کا ایک ہولناک حادثہ پیش آیا جہاں زمین سے چودہ ہزار فٹ بلندی پر دوران پرواز جہاز میں اچانک سوراخ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جس کے بعد پائلٹ نے ذہانت استعمال کرتے ہوئے جہاز کو واپس ائیرپورٹ پر اتار لیا۔ ڈالو ایئرلائنز کا طیارہ جبوتی جا رہا تھا اور اس پر 60 افراد سوار تھے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- بیلٹ اینڈ روڈ فورم پر سیمینار - 02/11/2023
- پاکستانی نوجوان کی جاپانی مقابلے میں دوسری پوزیشن - 01/11/2023
- سپریم کورٹ کا ایک گھنٹے میں عمران خان کو عدالت پیش کرنے کا حکم - 11/05/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).