آئی جی سندھ سمیت متعدد اعلیٰ پولیس افسران کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  


پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماکیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کے مقدمے کے بعدآئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ پولیس کے متعدد اعلیٰ افسران نے چھٹی کی درخواست دے دی۔

نجی چینل سماءنیوز کے مطابق مطابق کیپٹن (ر) صفدر و دیگر کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی کے معاملے پر آئی جی سندھ سمیت پولیس کے متعدد اعلیٰ افسران نے چھٹی کی درخواست دے دی۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے بھی دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہناہے کہ ایسے ماحول میں مزید کام نہیں کر سکتا، دو ماہ کی چھٹی دی جائے۔ ان کا کہناہے کہ سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی ہے، تمام افسران و اہلکاران ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، کیپٹن صفدر کے معاملے کو غلط انداز سے ڈیل کیا گیا۔ خیال رہے عمران یعقوب منہاس نے کیپٹن صفدر پر درج مقدمہ کے بعد صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

دوسری طرف نجی ٹی وی ”جیو نیوز“ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کے خلاف ایف آئی آرکے معاملے پراعلیٰٰ افسران کوبے عزت کیا گیا، پولیس افسران اورملازمین اس واقعہ پردلبرداشتہ ہیں جبکہ سندھ پولیس کے تمام افسران مایوسی کا شکار ہیں، انتہائی صدمے میں ہوں، دباؤ کے اس ماحول میں مزید کام کرنا مشکل ہے، دو ماہ کی چھٹی دی جائے۔

خیال رہے کہ کراچی میں مزار قائد پر کیپٹن (ر) صفدر اوردیگر لیگی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کیپٹن صفدر پر مقدمے کے معاملے پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے بعد سندھ پولیس کے متعدد افسران نے بغاوت کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق کیپٹن صفدر کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی پر مقدمے کے معاملے پر آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب سمیت متعدد سندھ پولیس افسران کی جانب سے چھٹیوں کی درخواست دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے بھی چھٹیوں پر جانے کافیصلہ کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کے علاوہ سندھ پولیس کے 7 ایس ایس پیز نے بھی چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔
خیال رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ کے معاملے پر پولیس افسران کافی دباؤ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے اعلیٰ افسران کی جانب سے چھٹیوں کی درخواستیں دی گئی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ پاکستان۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •