کرونا وائرس میں مبتلا تھی؛ کلوئی کارڈیشیئن کا ’اعتراف‘

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امریکی ریئلٹی ٹی وی شوز کی اسٹار کلوئی کارڈیشیئن نے تصدیق کی ہے کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا تھیں۔ گزشتہ ماہ ان کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔

کلوئی کارڈیشیئن نے اس بات کی تصدیق بدھ کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کی۔ یہ ویڈیو انہوں نے ایک ماہ قبل ریکارڈ کی تھی۔

ایک ماہ قبل ریکارڈ کی گئی ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی ابھی اس بات کا علم ہوا ہے کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس وقت سب سے الگ تھلگ اپنے کمرے میں بند ہیں۔ طبیعت بہتر ہے لیکن گزشتہ کئی روز بہت خراب گزرے۔

کلوئی کارڈیشیئن نے مزید بتایا کہ انہیں کئی دن سے مسلسل کھانسی، چکر آنے، متلی، سر درد اور کبھی ٹھنڈ و کبھی گرمی لگنے کی شکایت تھی۔ جب کہ کھانسی کے ساتھ ساتھ انہیں سینے میں جلن بھی محسوس ہوتی تھی۔

ان کی یہ ویڈیو ان کی بہن کم کارڈیشئن ویسٹ کے اس ویڈیو کلپ کے جاری ہونے کے ایک دن بعد ریلیز کی گئی ہے جس میں کم کارڈیشیئن کو وبائی مرض کی موجودگی میں اپنی 40 ویں سال گرہ ایک نجی جزیرے پر اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس کلپ پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کم نے سال گرہ کی کلپ اور تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل دو ہفتوں تک مختلف اسکرینز اور قرنطینہ سے متعلق ہر ایک سے معلومات حاصل کرنے کے بعد سال گرہ منانے گئی تھی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 443 posts and counting.See all posts by voa