12 سال بعد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس


ہفتہ 31 اکتوبر 2020 کو 12 سال بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی صدات میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی ابتداء میں چئیر پرسن سارہ احمد نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

یہ انتہائی قابل ستائش بات ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب نے بے سہارا بچوں کے مستقبل کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی اور اہم فیصلے کیے۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری حکومت سہارا بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔ بھیک مانگنے والے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا اور ایسے بچوں کو ٹیوٹا اوردیگر اداروں میں فنی تربیت کے کورس کرائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہویے مزید ہدایت کی کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم 18 برس سے زائد بچوں کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کی جائے۔ ”بچوں کے حقوق کے تحفظ سے زیادہ اہم کام کوئی نہیں ہو سکتا“ (وزیراعلیٰ پنجاب )

اس محکمہ کے بارے میں کیے گئے بہت اہم فیصلے جو پاکستان میں واحد گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہے جو عملی طور پر کام کر رہی ہے اورشاید یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمشہ عثمان بزدار کو وسیم اکرام پلس کہتے تھے مجھے آج یقین ہو گیا کہ واقعی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جس طرح بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

چیئرپرسن سارہ احمد کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی مثالی کارکردگی کو سراہا جانا چاہیے۔ جس محنت و لگن سے مختصر عرصے میں بے سہارا بچوں کے لیے بہترین کارگردگی دکھائی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ گزرشتہ ہفتے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ایک این جی او ( این جی او ) سرچ فار جسٹس کے تعاون سے گلیوں میں پھرنے والے بچوں کی تعلیم، صحت، شناخت، اور تحفظ سمیت دیگر مسائل بارے ایک مشترکہ آگاہی مہم چلائی گئی تھی، اسی طرح

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور ( این جی او ) سرچ فار جسٹس دونوں مل کر مشترکہ طور پر بچوں کے تحفظ کے لئے کام کررہیے ہیں حال ہی میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو (سی پی ڈبلیو بی) اینڈ سرچ فار جسٹس نے ”جنسی استحصال سے بچوں کا تفہیم تحفظ“ پر اساتذہ کے ساتھ ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا

پاکستان کی سیاست میں بہت سے لوگ صرف اقتدار کا مزہ لے کے آتے جاتے ہیں اور اس کی مثال ہے کہ 12 سال تک میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر بیورو کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نہ ہونا۔ لیکن آج سارہ احمد ( چیئرپرسن چائلد پروٹیکشن) کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر بیورو کے کارگردگی قابل تعریف ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).