جاوید اختر کا کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ


جاوید اخترکا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نے بے بنیاد تبصروں میں ان کا خواہ مخواہ ذکر کیا۔ جو ان کی بدنامی کا سبب اور شہرت کے لیے نقصان کا باعث ہے۔

بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ مصنف اور شاعر جاوید اختر نے ممبئی میں اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

جاوید اختر نے مغربی ممبئی کے علاقے اندھیری میں میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کنگنا راناوت نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر میڈیا کو دیے گئے بیانات اور تبصروں میں بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔

اپنے خلاف الزامات عائد کیے جانے پر جاوید اختر نے تعزیرات ہند کے تحت کنگنا رناوت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جاوید اختر کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نے بے بنیاد تبصروں میں ان کا خواہ مخواہ ذکر کیا۔ جو ان کی بدنامی کا سبب اور شہرت کے لیے نقصان کا باعث ہے۔

پشاور: کیا بالی وڈ فن کاروں کے گھر میوزیم بن سکیں گے؟

کنگنا رناوت اقربا پروری اور شفافیت کے فقدان پر بالی وڈ کے فنکاروں پر تنقید کرتی رہی ہیں۔

جون میں سوشانت سنگھ راجپوت کے ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ پائے جانے کے بعد کنگنا رناوت نے دو منٹ دورانیے کی ویڈیو جاری بھی کی تھی جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ فلمی صنعت میں اقربا پروری کا شکار ہیں۔

ممبئی پولیس نے ایک اور مقدمے میں بدھ کو مختلف مذاہب کے درمیان نفرت انگیز تبصروں کو بڑھاوا دینے کے معاملے میں کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چاندیل کو 10 اور 11 نومبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa