علی بابا کا ایک دن میں آن لائن 56 ارب ڈالر کی فروخت کا نیا ریکارڈ


چین کی ایک آن لائن خرید و فروخت کمپنی علی بابا کا کہنا ہے اُس نے ذیلی اداروں کی 16 لاکھ اشیا کی قمیتوں پر رعایت دی تھی جس کی وجہ سے بدھ کے روز تک اس نے صرف ایک دن میں آن لائن خریداری میں 56 ارب ڈالر سے زیادہ کمائے ہیں۔

دنیا میں فروخت کے اس سب سے بڑے ایونٹ پر، علی بابا نے امریکہ میں بلیک فرائے ڈے اور سائبر منڈے پر ہونے والی خریداریوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ علی بابا کی فروخت، ایمزان سے سے سولہ گنا زیادہ تھی۔

اتنے بڑے پیمانے پر فروخت کو کرونا وائرس کے بعد معیشت کی سب سے بہتر بحالی کے ایک اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

چین کے نائب صدر لیو بو کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث بہت سے چینی غیر ممالک کا سفر نہیں کر سکے۔ تاہم ، بقول ان کے، دراصل یہ آن لائن خریداری میں تیزی ہے۔

اس کارکردگی کو علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ کیلئے ایک ممکنہ بہتری کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ گزشتہ ہفتے اس کےحصص کی قدر میں دس فیصد کمی ہوئی تھی۔

کمپنی نے اپنی فروخت کا آغاز کم پہچان رکھنے والے برانڈوں کی تشہیر کے ذریعے کیا تھا۔ کمپنی نے قیمتوں میں چھوٹ یکم نومبر سے لے کر تین نومبر اور مقبول عام 11 نومبر کے دنوں تک کے لیے مقرر کی تھی۔ اب یہ مجموعی تجارتی مال کے حجم کی فروخت کے اعداد و شمار کو اکھٹا کر کے اپنی مجموعی فروخت کا اندازہ لگائے گی۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa