امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی


اطلاعات کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ امریکا نے کہا ہے کہ کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا ہے۔

پاکستانی مشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمپنی نے ویکسین فراہمی کی درخواست پر جواب نہیں دیا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی، مراسلے میں کہاگیاہے کہ جانسن اینڈ جانسن تاحال کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کر رہی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کو کلینکل ٹرائلز میں وقتی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہے۔ پاکستانی مشن ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں ہے۔ وزارت صحت کے امریکی کمپنیوں سے رابطوں کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے کمپنیوں سے رابطے کر رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).