لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دس اہلکار کورونا میں مبتلا


لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمشین کے 10 سے زائد اہلکار کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں افسران اور ماتحت عملہ شامل ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے جس کے پاکستان میں اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ حال ہی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اورثمر ہارون بلوچ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے خود کو آئسولیٹ کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں دو ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).