مجھے اغوا کر کے 9 ماہ تک روزانہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا لیکن میں یہ بات اپنے والدین کو نہیں بتا سکی: الزبتھ سمارٹ


9 ماہ تک اغواءرہنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 33سالہ امریکی لڑکی الزبتھ سمارٹ نے سالہا سال تک اپنے ساتھ ہونے والا ظلم اپنے والدین سے چھپائے رکھنے کا حیران کن انکشاف کر دیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی درندگی پر اس قدر شرمندگی محسوس کرتی تھی کہ اپنے ماں باپ کو بھی نہیں بتا پائی کہ اس کے ساتھ کیا کچھ ہوتا رہا۔ میل آن لائن کے مطابق الزبتھ کو امریکی ریاست اوٹاہ کے شہر سالٹ لیک سٹی میں جون 2002ء میں اغواءکیا گیا اور مارچ 2003ء میں وہ بازیاب ہوئی۔ اس دوران اغواءکار اسے روزانہ جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق الزبتھ کو بریان ڈیوڈ مائیکل نامی مجرم نے اپنی اہلیہ وینڈ ابرزی کی اعانت سے اغواءکیا گیا اور گھر میں قید رکھ کر اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تھا۔ الزبتھ کا کہنا تھا کہ ”جب میں 9ماہ بعد گھر واپس پہنچی تو میرے والدین سب کچھ سننے کے لیے بے تاب تھے لیکن میں انہیں اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے متعلق کچھ نہ بتا سکی۔ 10سال بعد جب میں نے عدالت میں گواہی تھی اور اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے متعلق بتایا، میرے والدین کو تب اس بارے علم ہوا۔“ واضح رہے کہ عدالت نے ستمبر 2018ءمیں بریان ڈیوڈ کو عمر قید اور اس کی بیوی وینڈا کو


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).