پشاور پولیس نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو حراست میں لے لیا
رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے پشاور سے حراست میں لے لیا ہے۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور ایم این اے علی وزیر کو سندھ پولیس کی درخواست پر حراست میں لیا گیا. ان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں 6 دسمبر کو تھانہ سہراب گوٹھ کراچی میں دفعات ، 153 A / B، 505 B، 188، 506، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مذکورہ مقدمے میں مطلوب ایم این اے علی وزیر کی گرفتاری کے لئے آج سندھ پولیس پشاور پہنچی۔ ان کی تھانہ ایسٹ کینٹ کی حدود سے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ متعلقہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ایم این اے علی وزیر کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
Facebook Comments HS


