کیپٹن نوید کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیو پر اداکارہ میرا کی مضحکہ خیز وضاحت


چند سال قبل اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی ایک غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر اداکارہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  اب اداکارہ نے اس حوالے سے وضاحت پیش کر دی ہے۔

ایک انٹرویو میں اینکر پرسن نے اداکارہ میرا سے پوچھا کہ آپ کے ساتھ سب سے برا واقعہ کونسا پیش آیا تو اس پر جواب دیتے ہوئے میرا نے کہا کہ چند سال پہلے میری اور کیپٹن نوید کی غیر اخلاقی مبینہ ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں کسی نے میرا اور کیپٹن نوید کا ماسک پہن کر غلط کام کیا تھا اور لڑکی نے میرے جیسی ایکٹنگ کی۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سب لوگ یہی سمجھتے تھے کہ وہ غیراخلاقی ویڈیو میری ہی ہے جس میں کیپٹن نوید اور میں غلط کام کر رہے ہیں۔

وڈیو انڈسٹری کے ماہرین نے اداکارہ میرا کی وضاحت پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ جب یہ وڈیو سامنے آئی تو اداکاراہ میرا خاموش رہیں۔ انہیں فوراً قانونی کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ وڈیو کے فرانزک معائنے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا جس سے سارا معاملہ صاف ہو جاتا۔ چھ برس بعد میرا کا یہ بیان توجہ حاصل کرنے کی کوشش کے سوا کچھ معنی نہیں رکھتا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).