میئر اسلام آباد کا انتخاب: ن لیگ نے تحریک انصاف کو شکست دے دی


اسلام آباد مئیر کے لئے آج ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن جماعت ن لیگ نے میدان مار لیا۔ انتخابات میں ن لیگ کی طرف سے سید عادل شاہ گیلانی، حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ملک ساجد جبکہ آزاد امیدوار اظہر محمود مئیر کے انتخاب کیلئے میدان میں اترے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مئیر کے انتخاب کیلئے الیکٹورل کالج کے ووٹرز کی تعداد 73 تھی جن میں سے4 ووٹر بیرون ملک تھے تاہم 69 ووٹروں نے ووٹ کاسٹ کئے۔ کل 69 ووٹوں میں سے ن لیگ نے 43 ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار صرف 26 ووٹ لینے میں کامیاب ہو سکے۔

ابھی تک کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی طرف سے اسلام آباد مئیر کے امیدوار پیر عادل شاہ نے 43 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد 26 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).