لاہور میں 7 سالہ کمسن بچی کو قتل کر کے ریپ کرنے کی واردات


لاہور کے علاقے موہلنوال میں ایک کم سن بچی کو قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات پر محلے دار خاتون نے بتایا کہ اس نے بچی کو اس کے رشتے دار رضوان نامی شخص کے ساتھ جاتے دیکھا تھا۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 20 روپے دینے کے بہانے بچی کو اپنے ساتھ لے گیا۔ اس نے پہلے بچی کو قتل کیا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ اس کا ساتھی ملزم اللہ دتہ اس سارے عمل کی نگرانی کرتا رہا اور پھر بعد اس نے بھی بچی سے زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان کے ساتھی اللہ دتہ کو بھی گرفتار کر کے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).