بوائے فرینڈ کے ساتھ بریک اپ ہو گیا. پھر سے ڈیٹنگ کرنے کے لئے تیار ہوں: کرشنا شراف


بالی ووڈ اداکارہ ٹائیگر شراف کی بہن کرشنا شراف (Krishna Shroff) نے بوائے فرینڈ ایبان ہیمس (Eban Hyams) کے ساتھ بریک اپ (Breakup) پر کھل کر باتیں کی ہیں ۔ انہوں نے بریک اپ  کی وجوہات بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ دونوں اب بھی دوست ہیں ۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار جیکی شراف کے بیٹے ٹائیگر شراف بالی ووڈ میں داخل ہو چکے ہیں لیکن ان کی بیٹی کرشنا شراف ابھی کیمرے سے دور ہیں۔ تاہم کرشنا شراف کی فین فالوئنگ کسی سپر اسٹار سے کم نہیں ہے۔ وہ ان دنوں سب سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں ۔

 گزشتہ دنوں خبر آئی تھی کہ کرشنا اور ان کے بوائے فرینڈ ایبان ہیمس کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ اب کرشنا نے اپنے بریک اپ کے بارے میں خاموشی توڑ دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشنا شراف ان دنوں دبئی میں اپنے بھائی اور ان کی گرل فرینڈ دشا پٹانی کے ساتھ چھٹیاں انجوائے کررہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے پہلی مرتبہ بوائے فرینڈ کے ساتھ بریک اپ پر تفصیل سے بات کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ وہ پھر سے ڈینگ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

 ٹائمس آف انڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرشنا نے بتایا کہ وہ بریک اپ کی وجوہات کو پرائیویٹ ہی رکھیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کو ہی محسوس ہوا کہ ہم دونوں ریلیشن شپ سے دوست ہی اچھے ہیں ، اس لئے یہ ایک الجھن بھرا بریک اپ نہیں تھا ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اپنے ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں یا نہیں، کرشنا نے بتایا کہ انہیں دوست بنے رہنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن میرے ایکس بوائے فرینڈ کو اس سے پریشانیاں رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).