محبت اور قسمت کا کھیل


کبھی بغیر مانگے عطا ہو جاتی ہیں تو کبھی بھیک مانگنے سے بھی نہیں ملتیں۔ کبھی در پہ بیٹھے ہی مل جاتی ہیں تو کبھی دربدر ہو کر بھی نہیں ملتیں۔ جب بھی جس کو بھی ملی ہیں صرف نصیب کی بدولت ہی ملی ہیں۔ یہ نصیب پانے کے لئے کون سی نیکیاں کرنی پڑتی ہیں یا کون سے گناہوں سے بچنا پڑتا ہے، یہ تو آج تک کسی کو بھی نہیں پتا چلا۔

خیر مختصر قصہ یہ ہے کہ کہتے ہیں، محبتیں تو قسمت میں لکھی ہوتی ہیں، یہ محنت کرنے سے حاصل نہیں ہوتیں۔ آپ کسی کے لیے چاہے جو مرضی کر لو اگر وہ آپ کی قسمت میں نہیں ہے تو آپ کا یہ سب کرنا فضول جائے گا۔ لیکن میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ لوگوں کو دیکھنا چاہیے کے کون ان کی خاطر کیا کر رہا بے۔ ہمیں یہ فیصلے قسمت پر نہیں چھوڑنے چاہییں۔ ہمیں دیکھنا چاہیے کے کون ہماری قدر کرتا ہے اور کون نہیں۔

کبھی بھی بات قسمت پہ چھوڑ کر کسی ایسے شخص کا نہیں ہو جانا چاہیے جو ہمیں کھونے کا دکھ ہی نہ سمجھتا ہو۔ جسے یہ ہی نہ پتہ ہو کہ ہم کتنے خاص ہیں اور اگر ہم ایسے ہی قسمت پر چھوڑ کر لوگوں کے ہو جائیں تو ہم ان کے لیے بیکار ہوں گے۔ اور انسانی فطرت ہے کہ جو چیز اسے بغیر کچھ کیے مل جائے وہ اس کی قدر نہیں کرتا۔ اس لیے ہیرے ہمیشہ انہی کے پاس ہونے چاہییں جو ان کی اہمیت جانتے ہوں۔ ورنہ جن کو ہیروں کا نہیں پتا ان کے لیے تو وہ بھی باقی پتھروں جیسا پتھر ہی ہو گا۔

اس لیے اپنا محبت جیسا خاص جذبہ ان لوگوں کے لئے صرف کریں جن کو آپ کے پیار، آپ کی محبت کی قدر ہو۔ جن کے لیے آپ ہی کل کائنات ہوں۔ آپ کی سانسوں سے ان کی سانسیں چلیں۔ وہ آپ کے ساتھ زندگی کے ہر قدم میں قدم ملا کر چلیں اور ایسے چلیں کے چاروں قدموں سے ایک ہی آواز آئے۔ پتا چلے کے دو جسم ہیں پر جان ایک ہے، دونوں دنیا کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہوں۔ جب آپ ایسے کسی شخص کے ساتھ ہوں گے تو آپ ایک خوشحال زندگی گزار سکیں گے بلکہ آپ کا اگلا جہاں بھی سنور جائے گا۔ تب آپ اس خوبصورت جذبے کو اس کا مقام دے سکیں گے اور آپ کا پیار، محبت، عشق جو بھی آپ اس کو نام دیں ، کامل ہو جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).