براڈ شیٹ نےایک ارب ڈالرسےمتعلق ہمیں کوئی ثبوت نہیں دکھائے: شہزاد اکبر


مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ نےایک ارب ڈالر سے متعلق ہمیں کوئی ثبوت نہیں دکھائے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کو اگرایک ارب ڈالر سے متعلق ثبوت دیےگئے ہوں تو اس کا مجھےعلم نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ نے نیب کو اگر ایک ارب ڈالر سے متعلق ثبوت دیے گئے ہوں تو اس کا مجھےعلم نہیں۔ ایک ارب ڈالر تو نہیں لیکن کچھ رقم کا ذکر کیا گیا تھا۔ ایک ارب ڈالر سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دکھائے گئے۔ کاوے موسوی نے کہا تھا کہ مجھ پر اعتبار کریں تاہم اُنہوں نے کوئی ثبوت نہیں دکھائے۔ ہمارے وکلاء کی ٹیم نے موسوی کو بتایا تھا کہ یہاں سےکسی کو بات کرنے نہیں بھیجا گیا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ظفرعلی نےکبھی نہیں بتایا کہ اُن کا تعلق براڈ شیٹ سے ہے۔ میری بھی ظفرعلی سے ملاقات کرائی گئی تھی کہ اِن کا پروپوزل دیکھیں۔ ہم نے ظفر علی کا پروپوزل دیکھنے کےبعد اُن سے معذرت کر لی تھی۔ ہمیں 2019 میں پتا چلا کہ ظفر علی کا تعلق براڈ شیٹ سے ہے۔

پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ موسوی چیلنج کر رہا ہے کہ پاکستان فیصلہ پبلک کر دے۔ حکومت ایسا کیوں نہیں کر رہی؟ جس پر بیرسٹر شہزاد اکبر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ راز ہوتا ہے اور میں اس راز کو افشا کیوں کروں؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).