11 بچوں کی ماں بننا چاہتی ہوں: پرینکا چوپڑا


اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ 11 بچوں کی ماں بننا چاہتی ہیں۔ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ایک کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے سنڈے ٹائمز کو دیئے انٹرویو میں یہ خواہش ظاہر کی ہے۔

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اپنی خوبصورتی کے علاوہ اپنی بے باکی کے لئے بھی جانی جاتی ہیں۔ پرینکا چوپڑا اکثر اپنے شوہر نک جوناس (Nick Jonas) کے ساتھ اپنے تعلق پر بھی بات کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں پرینکا چوپڑا نے اپنی فیملی پلاننگ کا بھی انکشاف کر دیا ہے۔

38  سالہ اداکارہ نے کہا کہ وہ 11 بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں تاہم بعد میں انہوںنے بھی یہ بھی کہا کہ 11 بچے شاید زیادہ ہو جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).