فلپائن کی سابق بیوٹی کوئن کا گینگ ریپ کے بعد قتل: لاش ہوٹل کے باتھ روم سے ملی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فلپائن کی سابق بیوٹی کوئن کرسٹین ڈیکارا کو اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ بیوٹی کوئن کی لاش ہوٹل کے باتھ روم میں پائی گئی ہے۔ پولیس کی ابتدائی جانچ میں کرسٹین کے ساتھ ااجتماعی ٓبروریزی کے بعد قتل کے شواہد سامنے آ رہے ہیں۔

23  سالہ کرسٹین ڈیکارا بیوٹی کوئن رہ چکی ہیں۔ وہ ان دنوں فلپائن ایئرلائنز میں فلائٹ اٹینڈینٹ کا کام کر رہی تھیں۔ ان کی لاش مکاتی شہر کے ایک فور اسٹار ہوٹل کے باتھ روم کے باتھ ٹب میں ملی۔ پولیس نے اطلاع دی ہے کہ تفتیش کے دوران کرسٹین کے جسم پر کئی گہری چوٹوں کے نشان ملے ہیں۔ پولیس نے کرسٹین پر کسی نوکیلی چیز سے کئی بار حملہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے لاش کو طبی معائنے کے لئے بھیج دیا ہے۔ امکان ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے کئی مزید انکشاف ہو سکتے ہیں۔

کرسٹین دواو شہر میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ 2017 کے مس سلوا دواو کی رنراپ رہ چکی ہیں۔ وہ میٹیا این جی داوو 2019 کی فائنلسٹ بھی رہیں۔

پولیس نے اس اجتماعی آبروریزی اور قتل پر معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اس ضمن میں 11 افراد کی تلاش میں ہے۔ جن میں سے 3 افراد کو پولیس حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دیگر لوگوں کی تلاش میں پولیس کی ٹیم مصروف ہے۔ فلپائن میں بیوٹی کوئن کے ساتھ یہ حادثہ سامنے آنے کے بعد عام لوگوں میں ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •