نیب نے براڈ شیٹ کے علاوہ بھی ایک فریق کو 24 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کئے: عدالتی فیصلے میں انکشاف


براڈشیٹ سے متعلق لندن کورٹ کے فیصلے کی دستیاب کاپی میں لکھا گیا ہے کہ نیب نے براڈشیٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

فیصلے میں ایک اور بڑا انکشاف کیا گیا ہے کہ نیب نے براڈشیٹ کے بجائے کسی اور پارٹی کو ڈیڑھ ملین ڈالر کی رقم ادا کی۔ نیب کی جانب سے ادا کی گئی 15 لاکھ ڈالر کی یہ رقم پاکستانی روپے میں 24 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔ لندن کورٹ نے نیب کی جانب سے اس ادائیگی کو بھی غیر قانونی ادائیگی قرار دے دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).