بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں نظم پڑھنے والی سیاہ فام شاعرہ کے چرچے
گورمین کو لاس اینجلس میں 16 سال کی عمر میں سب سے کم سِن شاعرہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ وہ حالیہ امریکی تاریخ میں صدارتی حلف برداری کے موقع پر نظم پڑھنے والی سب سے کم عمر شاعرہ قرار دی جا رہی ہیں۔
سن 1993 میں بل کلنٹن کی حلف برداری کے موقع پر نظم پڑھنے والی آنجہانی شاعرہ مایا اینجلو کی طرز پر مذکورہ نظم پڑھنے پر گورمین کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
I have never been prouder to see another young woman rise! Brava Brava, @TheAmandaGorman! Maya Angelou is cheering—and so am I. pic.twitter.com/I5HLE0qbPs
— Oprah Winfrey (@Oprah) January 20, 2021
اخبار ‘نیو یارک ٹائمز’ کو دیے گئے انٹرویو میں گورمین نے بتایا کہ اُنہوں نے نظم کی کچھ لائنیں لکھی تھیں۔ تاہم جب چھ جنوری کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت ‘کیپٹل ہل’ پر حملہ کیا تو اُنہوں نے ایک ہی رات میں یہ نظم مکمل کر لی۔
Thx @Lin_Manuel ! Did you catch the 2 @HamiltonMusical references in the inaugural poem? I couldn’t help myself! https://t.co/22UTKkGTLq
— Amanda Gorman (@TheAmandaGorman) January 20, 2021
بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی قومی ترانے پر پرفارمنس دی جب کہ سنگر گارتھ بروکس نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
امریکی فن کارہ جینیفر لوپیز نے بھی بائیڈن کی حلف برداری پر ‘دس لینڈ از یور لینڈ’ گا کر داد سمیٹی۔
لوپیز نے ہسپانوی زبان میں بھی گانے کے بول ادا کیے جس میں ‘اتحاد، یکجہتی اور انصاف سب کے لیے’ کا پیغام دیا گیا تھا۔
ماضی میں لاکھوں افراد کیپٹل ہل کے احاطے میں جمع ہر صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرتے تھے۔ لیکن کرونا وبا کی وجہ سے بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب ماضی کے مقابلے میں منفرد تھی۔ تقریب میں محدود افراد کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).