انگریزی سے ناآشنا افراد کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین ہے: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انگریزی سے ناآشنا افراد کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین ہے۔
اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ کی دو مالکان کی منیجر کی انگریزی پر اس کا تمسخر اڑانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم کا اس پر تبصرہ سامنے آ گیا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بیشتر لوگوں کو انگریزی نہیں آتی، ایسے لوگوں کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین کے برابر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کی عزت کرنی چاہیے۔
Facebook Comments HS

