اگر مفتی عبدالقوی پاگل ہے تو اسے پاگل خانے بھیجنا چاہیے: حریم شاہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا مفتی قوی کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے ذہنی توازن خراب ہونے کی بات پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہنا کہ مفتی قوی کو پاگل کہنا ایک بے بنیاد اور جھوٹی بات ہے۔ حریم شاہ نے مزید کہا کہ میری ان سے کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس پر حریم شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس کی ذہنی حالت خراب ہو وہ اس طرح کی گفتگو بالکل نہیں کرتا۔

حریم شاہ نے کہا کہ اس طرح کی باتیں کر کے عبدالقوی کو بچایا جا رہا ہے، عبدالقوی کی وجہ سے پورے ملک کے لوگ غصے میں ہیں اس لیے انہیں بچانے کے لیے اس طرح کے جھوٹ بولے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ باتیں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے گڑھی جا رہی ہیں،ایسا کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ جو لوگ پاگل ہوتے ہیں انہیں تو اپنی خبر بھی نہیں ہوتی۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ اگر کوئی شخص پاگل ہے تو پھر اسے پاگل خانے بھیجنا چاہیے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •