پشاور کا دارالامان جنسی و جسمانی زیادتی کا اڈا: مدیحہ نثار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حکمران جماعت تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار نے کہا ہے کہ پشاور کا دارالامان جنسی و جسمانی زیادتی کا اڈا بن گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں مدیحہ نثار نے الزامات کی بوچھاڑ کردی اور کہا کہ دارالامان کی انچارج بچوں سےگھر کے کام کرواتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ہی دارالامانوں میں عطیے میں ملی اشیا بازاروں میں فروخت کی جاتی ہیں۔

پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی کے الزامات پر ڈپٹی اسپیکر نے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نثار نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے دارالامانوں کی انکوائری ہونی چاہیے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •