عمران حکومت ایک دن کی مار: پرویز خٹک کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا


وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں اپنی تقریر سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ مخلص اور ان کے احسان مند ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ عمران خان کی سپورٹ کی وجہ سے کامیاب ہوئے ہیں، ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خان خٹک نے کہا تھا کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتا ہے اور جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہوجاتا ہے۔

پرویز خٹک کا یہ بھی کہنا تھا اپوزیشن میری عزت کرتی ہے، اس لیے میں بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتا ہوں۔ مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔

Facebook Comments HS