شہباز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے انمول ہسپتال منتقل کر دیا گیا


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا سکین کرنے کیلئے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہیں بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہا ہے جس کے باعث انمول ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے۔ ہیڈ انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے شہبازشریف کا انمول ہسپتال سے ٹیسٹ کروانے کا کہا تھا جس کی بنیاد پر انہیں سخت سیکیورٹی میں ہسپتال لایا گیا ہے ۔

Facebook Comments HS