نوازشریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ: ہر ممکن مدد کا یقین دلا دیا


پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور جے یو آئی ف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو ہر ممکن حمایت کا یقین دلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کے ہر فیصلے کی حمایت کرے گی۔ حکومت مخالف تحریک کے لیے تیار ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سے اتفاق کیا۔ انہوں نے مولانا کو لانگ مارچ، استعفوں اور دھرنا دینے کے حوالے سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).